راج کمار رائو کی پہلی انٹرنیشنل فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو کی پہلی انٹرنیشنل فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہالی وڈذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائو کی پہلی انٹرنیشنل فلم ’’5 ویڈنگز ‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں نرگس فخری اور راج کمار رائو دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک امریکی صحافی پر مبنی ہے جو اپنے میگزین کے لئے بھارتی شادیوں پر ایک فیچر لکھنے کے لئے آتی ہے لیکن بھارت آکر وہ خواجہ سرائوں کے مسائل پرکام کرتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں راج کماررائو، نرگس فخری اور شانیا دھالیوال شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار بھارتی امریکی اداکار نمراتا سنگھ گجرال ہیں۔ فلم 24 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :