فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ کا ورلڈ پریمیئر کانز فیسٹیول میں 10مئی کو ریلیز کیا جائے گا

جمعرات مئی 11:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ہالی وڈ فلم ’’5ویڈنگز‘‘ کا ورلڈ پریمیئر کانز فیسٹیول میں 10مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائو کی پہلی انٹرنیشنل فلم ’’5ویڈنگز‘‘ کا ورلڈ پریمیئر کانز فیسٹیول میں 10مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک امریکی صحافی پر مبنی ہے جو اپنے میگزین کے لئے بھارتی شادیوں پر ایک فیچر لکھنے کے لئے آتی ہے لیکن بھارت آکر وہ محبت کے گھونے، ٹرانس جینڈر کے مسائل اور ثقافتی تصادم پر کام کرتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں راج کماررائو، نرگس فخری اور شانیا دھالیوال شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار بھارتی امریکی اداکار نمراتا سنگھ گجرال ہیں۔ فلم 24 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :