فلم ’’اومیرتا‘‘ کو بھارت کے بعد اب بحرین میں بھی مشکلات کا سامنا

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار ارئو کی فلم ’’اومیرتا‘‘ کو بھارت کے بعد اب بحرین میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائو کی فلم ’’اومیرتا‘‘ کا پہلے بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے مشکلات کا سامنا تھا اور اب بحرین میں بھی اس قسم کے مسائل سے دوچار ہے۔ فلم کا موضوع مسلمانوں کے خلا ف ہونے کے باعث بحرین سنسر بورڈ نے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم میں راج کمار رائو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ہنسل مہتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :