فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘‘ میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا مختصر کردار ادا کریں گے

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘‘ میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا مختصر کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کی فلم’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘‘ کی سیکوئل فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘‘ میں بھی ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نظر آئیں گے جبکہ عالیہ بھٹ مصروف شیڈول کے باعث فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستریا شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ہدایتکار مونیت ملہوترا ہیں ۔ فلم 23نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :