فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی مسوری میں شروع

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی مسوری میں شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کی فلم’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘‘ کی سیکوئل فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی دہرادن میں مکمل کرنے کے بعد فلم کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی مسوری میں شروع کر دی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستریا ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ہدایتکار مونیت ملہوترا ہیں ۔ فلم 23 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :