جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، جاپانی وزیرِاعظم

جمعرات 3 مئی 2018 11:33

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے کہا ہے کہ جاپان جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے مکمل پاک کرنے کی غرض سے شمالی کوریا کو ٹھوس اقدامات اٴْٹھانے پر قائل کرنے کے لئے امریکا، جنوبی کوریا اور رٴْوس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

(جاری ہے)

اٴْردن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جاپان اور شمالی کوریا کے 2002ء کے پیانگ یانگ اعلامیے کے تحت، جاپان اغوا کے معاملات کے ساتھ ساتھ جوہری اور میزائل خطرات کو جامع انداز میں حل کرے گا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ تلخ ماضی کا معاملہ حل کر کے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ممکن ہو جائے گا۔ وزیرِاعظم شنزوآبے نے کہا کہ وہ جنوبی کوریائی صدر موٴْن جے اِن کی جانب سے حالیہ بین الکوریائی سربراہ ملاقات میں کی گئی کوششوں کی تائید کرنا چاہیں گے۔

متعلقہ عنوان :