دہشت گرد تنظیم داعش نے عراقی شہر طارمیہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 3 مئی 2018 11:33

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) عراقی سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ بغداد سے 25 کلومیٹر شمال کی طرف واقع شہر طارمیہ میں یکم مئی کو ہونے والے حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق نے طارمیہ میں کیے گئے ہلاکت خیز حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ یکم مئی کو کیے گئے اس حملے کے نتیجہ میں 8 معصوم شہری مارے گئے تھے۔ دوسری جانب داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس خونریز کارروائی میں 22 افراد ہلاک ہوئے، جو بغداد حکومت کی حامی سنی مسلم قبائلی ملیشیا کے ارکان تھے۔

متعلقہ عنوان :