سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی کے دعوت نامے ارسال

جمعرات 3 مئی 2018 11:47

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی کے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور کی بیٹی و اداکارہ سونم کپور کی آنند اہوجا کے ساتھ 8 مئی کو ہونے والی شادی کے لئے قریبی عزیز و اقارب اور بالی وڈ شخصیات کو مہندی، بارات اور ولیمہ کی تقاریب کے ای کارڈز ارسال کر دیئے گئے ہیں جس کا ڈریس کوڈ بھارتی اور مغربی لباس رکھا گیا ہے جبکہ ای کارڈز کے ساتھ کار سٹیکرز بھی شامل ہیں تاکہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو گیٹ پر کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :