دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی نومبر کے قریب ہو گی، ٹیم دیپیکا پڈوکون

جمعرات 3 مئی 2018 11:47

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی نومبر کے قریب ہو گی، ٹیم دیپیکا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی نومبر کے قریب ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور اور آنند اہوجا کے بعد اب اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکونکی ٹیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی شادی نومبر کے قریب کی جائے گی اگرچہ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے جبکہ دونوں کی فیملیز نے ایک دوسرے سے ملاقات بھی کی ہے اور نومبر میں کوئی حتمی تاریخ ابھی تک نہیں رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے سٹاف کا کہنا ہے کہ شادی کے اس عرصے کے دوران کوئی بھی چھٹیاں نہیں کرے گا۔