رجنی کانت کی فلم ’’کالا ‘‘ 7 جون کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات مئی 11:47

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رجنی کانتھ کی تامل اور ہندی زبان میں بنائی جانے والی فلم ’’کالا ‘‘ رواں سال 7جون کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار پا رنجیتھ کی تامل فلم ’’کالا ‘‘ 27 اپریل کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب یہ فلم رواں سال 7جون کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار رجنی کانت کے ساتھ اداکار نانا پاٹیکر، ہما قریشی، انجلی پٹیل اور سنجے تریپاتھی شامل ہیں۔ فلم میں اداکار رجنی کانت جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بعد میں گینگسٹر بن جاتے ہیں۔ فلم کی کہانی ممبئی میں مقیم تامل شہریوں کی زندگیوں اور ان کی برابری کی جنگ پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :