چینل استنبول پراجیکٹ میں جنوبی کوریا کی شمولیت ہمارے لئے قابل فخر ہے، ترک صدر

جمعرات مئی 11:47

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ چینل استنبول پراجیکٹ میں جنوبی کوریا کی شمولیت ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ترک خبررساں ادارے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ملاقاتوں کے دوران صدر اردوان نے استنبول میں متوقع اور بحر اسود کو بحیرہ مارمرہ سے منسلک کرنے والے چینل استنبول پراجیکٹ سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر اردوان نے کہا ہے کہ چینل استنبول پروجیکٹ ترکی کے سال 2023 ء کے اہداف میں سے ایک ہے اور اس منصوبے میں خاص طور پر کوریا کی بھی شمولیت ہمارے لئے باعثِ فخر ہو گی۔اپنے خطاب میں 15 جولائی 2016 کے غدارانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو دہشت گرد تنظیم کے اراکین کی بیرونِ ملک کاروائیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جنوبی کوریا میں فیتو دہشتگرد تنظیم کی کاروائیوں کو بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :