ہسپانوی علیحدگی پسند تنظیم ایٹا کا خود کو تحلیل کرنے کا اعلان

جمعرات مئی 11:47

بارسلونا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) باسک علیحدگی پسند تنظیم ’ایٹا‘ نے حتمی طور پر خود کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق 16اپریل کو اس تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایٹا نے ہر سطح پر قائم اپنے تنظیمی ڈھانچوں اور اپنے سیاسی منصوبوں کو ترک کرنے کے بارے میں اعلان کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایٹا نیسن 1959 ء میں شمالی اسپین اور جنوب مغربی فرانس میں ایک خود مختار ریاست کی جنگ کا آغاز کیا تھا۔ 2011 ء میں اس تنظیم نے فائر بندی کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ سال سے ایٹا کے جنگجوؤں نے اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کرنا شروع کر دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :