جامعہ پشاور کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2018ء کا آغاز

جمعرات مئی 11:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے زیر اہتمام 4 روزہ انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا برائے 2018 ء کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور گالا کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے پرووسٹ سیف اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ڈاکٹر جمال ناصر اور سکیورٹی سپروائزر ثقلین بنگش و دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔گالہ میں کرکٹ کی 6 اور فٹ بال کی 5 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹیبل ٹینس،،بیڈمنٹن ،شطرنج اور کیرم بورڈکے مقابلوں میں 36 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :