خیبرسٹوڈنٹس سوسائٹیزاسلامیہ کالج پشاورکے زیراہتمام مشاعرہ کاانعقاد

جمعرات مئی 11:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء)خیبرسٹوڈنٹس سوسائٹیزاسلامیہ کالج پشاورکے زیراہتمام سالانہ شب مھتاب مشاعرہ پروفیسراقبال شاکرکی زیرصدارت منعقدہوا،جس کے مہمان خصوصی پرووائس چانسلرڈاکٹرنوشادخان جبکہ صدارتی مجلس میں ڈاکٹراباسین یوسفزئی اورڈاکٹراظہاراللہ اظہارکے علاوہ طلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسرنورالامین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسلامیہ کالج کی عظمت اورپشتوزبان کے ادب پرروشنی ڈالی۔طلباء نے مشاعرے سے خوب لطف اندوزہوکرشاعروں کوخوب داد دی۔