تعلیم کاحصول انتہائی لازمی ہے،عنایت الرحمن

جمعرات مئی 11:53

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول شموزئی تھانہ سوات میں بزم ادب کی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں پرنسپل عنایت الرحمن ،طلباء اوروالدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے کہاکہ زندگی میںسب سے بڑی چیزتعلیم ہے جس کاحصول انتہائی لازمی ہے ،تمام طلباء محنت کریں کیونکہ محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ انعام حاصل کرناانتہائی عزت کی چیزہے اورمحنت کرنے والے افرادہمیشہ انعامات اوراعزازات جیت لیتے ہیں۔اس موقع پرپرنسپل نے سکول کے غریب طلباء میں مفت یونیفارم اورامتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے والدین کومبارکبادی اورکہاکہ ہم سکول میں عنقریب سائنس فیسٹیول کااہتمام کریںگے۔

متعلقہ عنوان :