Live Updates

شہباز شریف کی مسلم لیگ ن میں کوئی اہمیت نہیں، نواز شریف قوم کو فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 11:41

شہباز شریف کی مسلم لیگ ن میں کوئی اہمیت نہیں، نواز شریف قوم کو فوج اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا مقابلہ عمران خان یا زرداری کے ساتھ نہیں ہے۔ ان کا مقابلہ خود اپنی ہی کرپشن کے ساتھ ہے ، اراکین اسمبلی کے ساتھ ہے، ان کا مقابلہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے ہے۔ ان کا نظریہ تو ان کا بھائی بھی سپورٹ نہیں کر رہا ، ایک طرف نواز شریف اداروں کے خلاف بیان دیتے ہیں تو دوسری جانب شہباز شریف اندھیروں میں ملاقاتیں کرتےہیں، اسی وجہ سے انہیں ابھی تک فری ہینڈ ملا ہوا ہے، صابر شاکر نے کہا کہ نواز شریف کا اپنی تقریر میں اشارہ جس طرف ہے وہ ہم سب جانتے ہیں، انہوں نے اپنی الیکشن مہم لانچ کی ہے اور اپنا بیانیہ بتا دیا ہے کہ وہ اگلا ووٹ کس بنیاد پر لیں گے ۔

(جاری ہے)

پچھلا الیکشن ہوا، مودی کو رائے ونڈ بلایا گیا ، اس پر تنقید ہوئی تو پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں ووٹ ہی بھارت دوستی کی وجہ سے ملا ہے، یہ ہمارا بیانیہ ہے ،اور عوام نے اسے تسلیم کیا ہے ہم ہر کام اپنے منشور کے مطابق کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کا مقابلہ یہاں کی افواج پاکستان سے ہے، عدلیہ سے ہے اداروں سے ہے، اور ان کا اشارہ کسی اور کی طرف نہیں تھا، وہ واضح طور پر سب کچھ کہہ رہے تھے ان کا عوام سے یہ سب کہنے کا مطلب تھا کہ اگر آپ نے عمران خان اور زرداری کی سپورٹ کی ، تو اس کا مطلب آپ ان کے ساتھ ہوں گے۔

تاہم آئندہ الیکشن میں یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ اگر نواز شریف اپنے اس بیانیے کے ساتھ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں کیونکہ اگر وہ کامیاب ہو گئے تو اس کا مطلب ہے کہ عوام بھی وہی چاہتی ہے جو نواز شریف چاہتے ہیں،صابر شاکر نے کہا کہ ایک اور چیز واضح ہو گئی کہ شہباز شریف کی حیثیت مسلم لیگ نواز میں کوئی نہیں ہے، مسلم لیگ ن میں بیانیہ نواز شریف اور مریم کا ہی چلے گا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات