مریم نواز کو بھرے جلسے میں سب کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

مریم نواز والد کی شان میں شعر سناتے ہوئے بھول گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 مئی 2018 11:46

مریم نواز کو بھرے جلسے میں سب کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز صادق آباد جلسے میں اپنے والد کے حق میں شعر سناتے ہوئے بھول گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے صادق آباد میں سیایسی پاور شو کا مظاہرہ کیا تھا۔جلسے سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے خطاب کے دوران نواز شریف کے حق میں شعر سنانا چاہا۔

مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے لیے شعر سناتے ہوئے بھول گئیں۔اور انہیں سب کے سامنے شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں مریم نواز نے اپنے پیچھے کھڑے لوگوں سے پوچھا کہ آگے شعر کیا تھا ؟۔جس کے بعد مریم نواز نے اپنا شعر مکمل کیا۔مریم نواز کیسے شعر بھول گئیں۔آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: