ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ سے کشمیری لڑکی کو سرپرائز ملنے کا امکان

جمعرات 3 مئی 2018 11:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ڈوڈا کی ایک 11 سے 12 سال عمر کی لڑکی کو بہت جلد مشہور زمانہ ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے۔کے رولنگ سے سرپرائز ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر میں حاجی پبلک اسکول کی ایک لڑکی کلثوم بانو بٹ نے ایک مضمون لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ مصنفہ جے۔

کے رولنگ کا ذکر کیا تھا، جس کے بعد لڑکی کی استاد پرییا نے اس مضمون کی تصویر ٹویٹ کی تھی۔اس مضمون میں کشمیری لڑکی نے لکھا تھا کہ ’میری جے۔کے رولنگ سے متاثر ہونے کی وجہ صرف ان کا اچھا لکھنا نہیں تھا بلکہ مختلف مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ان کا ہار نہ ماننے کا انداز تھا۔ساتویں کلاس کی طالبہ نے مزید لکھا کہ ’خدا جے۔

(جاری ہے)

کے رولنگ کو لمبی عمر دے تاکہ جب میں بڑی ہوں تو ان سے مل سکوں۔

اس مضمون کے علاوہ لڑکی کی جانب سے ایک اور مضمون لکھا گیا تھا جس میں اس نے بیان کیا تھا کہ ’اس کی پسندیدہ کتاب ہیری پوٹر سیریز ہے اور وہ اس کتاب کو اس لیے پسند کرتی ہیں کیونکہ اسے بہت خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے، جسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ان مضامین کے بعد اسکول کی ڈائریکٹر صبا حاجی نے اسکول ٹیچر کی تصویر ری ٹویٹ کرتے ہوئے جے۔کے رولنگ کو مخاطب کیا اور دعوت دی کہ وہ ضلع ڈوڈا کا دورہ کریں اور کلثوم سے ملاقات کریں۔

اس دعوت کے جواب میں جے۔کے رولنگ نے کہا تھا کہ کلثوم کا مکمل نام بتایا جائے تاکہ وہ اس کے لیے کچھ خاص چیز بھیج سکیں۔ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ کی جانب سے دیئے گئے جواب کو اسکول ڈائریکٹر کی جانب سے ری ٹویٹ کیا گیا اور ساتھ ہی یہ دلچسپ جملہ بھی تحریر کیا کہ ’ جے۔ کے رولنگ کا بہت شکریہ، یہ ٹویٹ ہمارے اسکول میں ہمیشہ فریم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :