ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی،امریکی وزیرخارجہ

مائیک ایک حقیقی محب وطن ہیں،امریکہ کے لیے باعث فخر بنیں گے ٹرمپ کا محکمہ خارجہ کا پہلا دورہ

جمعرات 3 مئی 2018 11:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی جزیرے نما کوریا کی تاریخ کے دھارے کو تبدیل کرنے کے ایک غیرمعمولی موقعے کی حیثیت رکھتی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ تقریب کے بعد پومپیو نے کہا کہ میں لفظ موقعے پر زور دیتا ہوں۔

ہم اٴْس کام کے شروعاتی مراحل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ صدر ٹرمپ اس تقریب میں شریک تھے۔پومپیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی۔اٴْنھوں نے مزید کہا کہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو مستقل، ناقابل تردید ثبوت کی بنیاد پر، پھر سے سر نہ اٹھانے والی صورت میں تلف کرنے کے معاملے میں پٴْرعزم ہیں، تاکہ یہ مقصد بغیر کسی مزید دیر کے حاصل کیا جاسکے۔

باضابطہ تقریب میں شرکت کے لیے ٹرمپ نے محکمہ خارجہ کا پہلا دورہ کیا۔پومپیو کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مائیک ایک حقیقی امریکی محب وطن ہیں۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بطور ملک کے اعلیٰ ترین سفارت کار، آپ امریکہ کے لیے باعثِ فخر بنیں گے۔پومپیو نے عہد کیا کہ وہ امریکی محکمہ خارجہ کا رعب و دبدبہ بحال کریں گے۔