ایران اورالجزائر پر پولیسارکی مددکاالزام،عرب لیگ کا مراکش سے اظہاریکجہتی

مراکش میں ایران کی مجرمانہ مداخلت انتہائی خطرناک ہے،شدید مذمت کرتے ہیں،ترجمان عرب لیگ

جمعرات 3 مئی 2018 11:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) عرب لیگ نے ایران اورالجزائر کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم کی معاونت پر مراکش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مراکش میں ایران کی مجرمانہ مداخلت انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

عرب لیگ ایران کی مراکش میں پولیساریو فرنٹ کی مدد کی شدید مذمت اور اسے مراکش کی قومی سلامتی کے خلاف خطرناک سازش سے تعبیر کرتی ہے۔

عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کیشہر الظہران میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں بھی ایران کی عرب ممالک کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :