یمن میں حوثیوں کی سپورٹ کے شبہے میں قطری انٹیلی جنس کا افسر پکڑا گیا

مذکورہ افسر شحن کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے یمنی اراضی سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا،حکومتی ذرائع

جمعرات 3 مئی 2018 11:59

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) یمن میں حکومتی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ قطری انٹیلی جنس کے ایک افسر کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ حوثیوں کو سپورٹ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ یمنی سرکاری فورسز نے المہرہ صوبے میں قطری افسر محسن الکربی کو پکڑا تو وہ اس وقت شحن کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے یمنی اراضی سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ گزرگاہ یمن کو سلطنت عمان سے ملاتی ہے۔دوسری جانب قطری حکام نے محسن الکربی کی گرفتاری کا اقرار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے حراست میں لیا جانے والا قطری یمنی اراضی میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کے لیے جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :