نیب کراچی انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں سرفہرست

کراچی میں 160 انکوائریاں اور123 انویسٹی گیشنز سمیت بدعنوانی کی270ریفرنسز زیرسماعت ہیں، رپورٹ

جمعرات مئی 12:10

نیب کراچی انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں سرفہرست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے ملک بھر میں شکایات، ان کی چھان بین اور مقدمات کے متعلق اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جس میں کراچی سرفہرست رہا ہے۔انسداد بدعنوانی کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق کراچی میں553شکایتوں، تفتیش اور مقدمات پر کام جاری ہے۔160انکوائریاں اور123 انویسٹی گیشنز سمیت بدعنوانی کی270ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔

خیبرپختونخوا میں نیب کے پاس79انکوئریاں اور25انویسٹی گیشنز ہیں، بدعنوانی کی194ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں زیرسماعت بدعنوانی کے ریفرنسز کی تعداد96ہے۔ نیب بلوچستان 80شکایتوں کی چھان بین اور 24کی تفتیش کررہا ہے۔لاہورمیں نیب کی 155انکوائریاں اور49انویسٹی گیشنز جاری ہیں، متعلقہ عدالتوں میں بدعنوانی کے 360 مقدمات زیر سماعت ہیں۔راولپنڈی میں نیب 102انکوائریاں اور43 کیسز پر انویسٹی گیشنز کررہا ہے۔ نیب راولپنڈی کے تحت زیر سماعت ریفرنسز کی تعداد 178 ہے۔سکھرمیں نیب 96انکوائریاں اور18انویسٹی گیشنز کررہا ہے۔ بدعنوانی کے 46 ریفرنسزبھی زیرسماعت ہیں۔ ملتان میں 56ریفرنسززیرسماعت ہیں۔ 20 انکوائریاں اور10 انویسٹی گیشنزبھی ہورہی ہیں۔