بین الاقوامی بھتہ مافیا کا کراچی میں سرگرم ہونے کا انکشاف
فون کالز سائوتھ افریقہ، افغانستان، برطانیہ، یورپ، دبئی، تائیوان، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں سے کی گئیں، آج تک اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی
جمعرات مئی 12:10

(جاری ہے)
اس حوالے سے سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی کا شعبہ غیر معمولی فعال کردار ادا کررہا ہے۔
اس ضمن میںکائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ سندھ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ سال 2013 سے اب تک کراچی کے 108 تاجروں اور ڈاکٹرز سے بھتہ وصول کرنے کیلئے فون کالز مختلف ملکوں سے کی گئیں۔ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ اس وقت تک دستیاب شواہد کے مطابق بھتہ وصولی کیلئے سائوتھ افریقہ کے گروہوں نے 36 شہریوں کو فون کرکے دہشت زدہ کیا۔ بھتہ کیلئے دوسرے نمبر پر افغانستان کے گروہ ہیں جنہوں نے اس عرصے میں 24 شہریوں سے بھتہ وصولی کیلئے افغانستان سے کالز کیں۔انہوں نے بتایاکہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2013 میں 31 وارداتوں میں بیرون ملک کے گروہوں نے بھتہ وصول کیا گیا۔ سال 2014 کے دوران 30 شہریوں کو بیرون ملک سے بھتہ کیلئے فون کیے گئے۔ بھتہ وصولی کے بین الاقوامی گروہ نے سال 2015 میں کراچی میں 25 وارداتیں کیں،جبکہ سال 2016 میں 13 وارداتیں کی گئیں۔کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹنے کی بنا پر سال 2017 میں یہ سلسلہ کم ہوا اور محض 6 وارداتوں ہوئیں۔ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہونے کے باوجود رواں سال بھی یہ سلسلہ رکا نہیں اور اب تک 3 شہریوں کو مختلف ممالک سے بھتہ کی کالیں آئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 9 جنوری 2018 کو کراچی کے ایک تاجر سکندر قاسم کو یورپ کے ملک نیدرلینڈ سے کال کرکے بھتہ طلب کیا گیا۔آٹھ فروری 2018 کو ایک اور تاجر آصف مجید کو افغانستان سے بھتہ کی طلبی کی کال آئی۔ 4 اپریل 2018 کو کراچی کے تاجر مشرف سے بھتہ مانگنے والے نے تھائی لینڈ کے ایک شہر سے کال کی۔دستاویزات کے مطابق سال 2017 میں کراچی کے تاجر سید کاشف حسن، علی رضا، محمد عرفان، شارق ظفر، شاکر خان اور فیضان کو بھتہ کیلئے بین الاقوامی فون کالز آئیں۔ سال 2016 کے دوران سری چند، محمد کامران، محمد عادل، خوب چند، سید جعفر زیدی، عرفان یعقوب، محمد سراج، ڈاکٹر دلیپ کمار، محمد خالق قریشی، محمد حسین، شعور ترابی، ڈاکٹر کوثر رحمان اور زائر محمد کو بھتہ کی بین الاقوامی کالز آئیں۔سال 2015 میں کاشف دانیال، کامران عمر، جگدیش کمار، ڈاکٹر خادم قریشی، ڈاکٹر زاہد انصاری، محمد اقبال، صادق، غلام حبیب جدون، عمرخان، محمد عبداللہ خالد، ڈاکٹر اقبال وحید، ڈاکٹر عبد الرزاق، میجر ریٹائرڈ طارق ندیم، ڈاکٹر جمشید اختر، جاوید سبغت اللہ مہر، ڈاکٹر درشن لعل، محمد صدیق، ڈاکٹر بہارالدین، ڈاکٹر عبید احمد، ڈاکٹر سہیل احمد، عبدالمتین خان، ڈاکٹر عمران شوکت، ڈاکٹر محمد فاروق خان، ڈاکٹر سید نسیم احمد اور ڈاکٹر موہن لعل کو بیرون ملک سے فون کرکے بھتہ مانگا گیا۔رپورٹ کے مطابق سال 2014 کے دوران بین الاقوامی گروہوں کا نشانہ بننے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد عظیم مرزا، ڈاکٹر عظیم، ڈاکٹر فرحان جمیل قریشی، ڈاکٹر محمد نوید علی، ڈاکٹر سید منور علی، ڈاکٹر سید فرید اختر، ثروت عمران، شیخ تنویر احمد، شیر افضل، ڈاکٹر امجد اقبال، حسن علی عبداللہ، مرزا صابر علی، ندیم حنیف، محمد ندیم، کامل شاہ، ڈاکٹر نعیم سلطان علی، بریگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر سٹڈ بسین ایجنڈ، مظاہر حسین، خواجہ طاہر، ڈاکٹر اقبال حسین، طہ یاسین، زبیراحمد، چوہدری ظفر اقبال، سید یاور علی عابدی، عبداللہ، امیر نواب، سہیل سلیم، ڈاکٹر فرخندہ قادری، محمد شاہد علی، اور ڈاکٹر عثمان صادق کو بھتہ کیلئے مختلف ملکوں سے فون کالز موصول ہوئیں۔حکام کے مطابق سال 2013 میں سید نواب حیدر زیدی، محمد ہارون پوٹھی والا، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر وسیم الرحمان، ڈاکٹر فصیح اللہ میر، محمد شاہد، اورنگزیب، خورشید علی خان، فضل وہاب، محمد فیصل، سلطان علی رحمانی، جاوید علی غوری، خرم ابراہیم، عزت خان، محمد رزاق، ریحان احمد، سید ضیا الحق انصاری، محمد ریحان، سونیا رزاق، اشتیاق بیگ، محمد عامر، اے پی عمر، شعیب شوکت، مذفل، محمد شعیب، عمیر عباسی، محمد یعقوب سموں، منصور علی، عرفان امان اللہ، وراثت علی اور اختر جعفری شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بھتہ گروپوں کے مقامی کارندوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کافی گرفتاریاں بھی کیں لیکن مختلف ملکوں میں بیٹھے ہوئے ملزمان کے خلاف وہاں کی حکومتوں کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔پولیس حکام کے مطابق ان کوششوں کا مقصد بھی آئندہ ایسے واقعات پر قابو پانا اور ایسے گروہوں کو ریکارڈ پر لانا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
مزید قومی خبریں
-
خوشحال خان خٹک کی 330ویں برسی عقیدت اوراحترام کے ساتھ منائی گئی
-
ممکنہ سیلابی بارشوں کیلئے صوبے کے پانچ ڈویژنوں میں ہنگامی اقدامات کی وارننگ جاری
-
لاہور ہائیکورٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں حافظ نعمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
-
شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
-
پیپلزپارٹی اسٹیٹ لائف انشورنس کے ورکرز کے مطالبات کے حق میں کھڑی ہے‘حسن مرتضی
-
میاں اسلم اقبال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،مسلسل تین گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے
-
سرطان کی تشخیص اور علاج بہت مہنگا ہے، اسکے علاج پر کافی خرچ آتا ہے، پروفیسر محمد سعید قریشی
-
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ کو ہو گی
تازہ ترین خبریں
-
اداکار شان کا جاوید اختر کو متنازع ٹویٹ پر کرارا جواب
-
بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ
-
پلوامہ واقعہ کے بھارتی پراپیگنڈا،چین نے بھارت کی حیلہ سازیوں کا سخت جواب دے دیا
-
جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ، آصف زرداری کا کل سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
-
نیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش
-
سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا،شاہ محمود قریشی
-
پاکستان کا بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
-
ہم نے پاکستان سے 2 طیارے کرائے پر حاصل کیے اور ایمرٹس ائیرلائن کی بنیاد رکھی
-
میں وزیر اعظم ہوتا تو سعودی ولی عہد کو ایوان سے خطاب کا موقع دیتا،یوسف رضا گیلانی
کراچی کی خبریں
-
حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، سید مصطفی کمال
-
محکمہ بحالی خصوصی افراد ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کرے گا،سید قاسم نوید قمر
-
سندھ میں آبی و خشکی کے پرندوں کو جا ل و پھندو ں سے پکڑنے پر پابندی کے خلاف ورزیوں پر صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات
-
چیف سیکرٹری نے تعلیمی اداروں کی مفصل رپورٹ طلب کرلی،معیار تعلیم موثر طرز پر فروغ دیں گے ،سید ممتاز علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.