چاول کی قومی برآمدات میں69.19فیصداضافہ

مارچ کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 232.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات

جمعرات مئی 12:10

چاول کی قومی برآمدات میں69.19فیصداضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دوران 2017-18کے دوران مارچ میںمارچ2018 کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں69.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال 2017-18ء میں مارچ کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 232.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2017 کے دوران چاول کی برآمدات سے 137.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2017 کے مقابلہ میں مارچ 2018 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 95.2 ملین ڈالر یعنی 69 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔