کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات مئی 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) کراچی میں سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کر دی۔جس کے بعد پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،، نقدی مسروقہ موبائل اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔