سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر بھلوال کے قریب کچے پھاٹک پر 50 سالہ شخص ٹرین کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا

جمعرات مئی 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر بھلوال کے قریب کچے پھاٹک پر 50 سالہ شخص ٹرین کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھلوال کے چک 5 ریلوے کے کچا پھاٹک پر تیز رفتار ٹرین کی ٹکر لگنے سے 50 سالہ شخص محمد اسلم جان بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ متوفی قصبہ جھاوریاں کا رہائشی تھا جو دماغی توازن درست نہ ہونے کے باعث ٹرین کی وسل نہ سن پایا اور اس کی ٹکر کے نتجہ میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :