مسلم لیگ (ن )کی طرف سے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف کے استقبال والی فلیکسز اتارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج

جمعرات 3 مئی 2018 12:11

مسلم لیگ (ن )کی طرف سے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف کے استقبال والی ..
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )کی طرف سے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف کے استقبال والی فلیکسز اتارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج تھانہ سٹی کے علاقہ گلہ فاروقیہ عید گاہ کا رہائشی اور لیگی رہنما غلام حمزہ نے سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف کے ڈسکہ آمد کے موقع پر استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی طرف سے فلیکسز لگائی ہوئی تھیں لیگی رہنما اپنی لگائی گئی فلیکسز کو چیک کرنے کیلئے لاری اڈا گیاتو وہاں پر چیئرمین بلدیہ کا ملازم ملک عنصر اور تین نامعلوم فلیکسزاتار رہے تھے جن کو لیگی رہنما نے منع کیاتو ملزمان نے پسٹل نکال لیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں لہذابہتر ہے کہ چپ چاپ یہاں سے چلے جائو اس پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے -