پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سے احساس محرومیت کا خاتمہ کریگی‘وزیر عمرانی

پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک کی کاوشوں سے آج پیپلز پارٹی بلوچستان بھر میں تیزی کے ساتھ فعال و منظم ہو رہی ہے

جمعرات مئی 12:11

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سے احساس محرومیت کا خاتمہ کریگی۔آئندہ عام انتخابات میں نام نہاد قوم پرست اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو عوام کی طاقت سے شکست دیں گے۔حلقہ پی بی 15جعفرآباد کی عوام کو عوام دوست رہنما دیں گے۔ان خیالات کا اظہار پی بی جعفرآباد کے ضلعی صد ر و میونسپل کمیٹی کے کونسلر وزیر عمرانی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مظلوموں کی سیاسی پارٹی ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور اقتدار کے دوران بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی طور پر اقدامات کیئے گئے۔جس سے بلوچستان کی عوام میں پائے جانے والی احساس محرومیت کا خاتمہ ممکن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک کی کاوشوں سے آج پیپلز پارٹی بلوچستان بھر میں تیزی کے ساتھ فعال و منظم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اور لوگ جوک در جوک پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

انشاء اللہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے بلوچستان کے لٹیروں اور پیٹ پرستوں کو شکست کو دو چار کر کے بلوچستان میں حکمرانی کریں گے۔وزیر عمرانی نے مذید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 15اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ کی عوام آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔منتخب عوامی نمائندے نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

اوستہ محمد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہونے کے ساتھ ساتھ نالی کا گندہ پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو رہا ہے۔جس سے اوستہ محمد کے شہری زہنی کوفت کا سامنہ کر رہے ہیں۔لیکن ان کا پر سان حال نہیں۔اور ادارے خاموش تماشاہی کا کردار اد اکر رہے ہیں۔بقول ان کے اوستہ محمد و گنداخہ پاکستان کا گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے ۔

جہاں پر شہریوں کو بجلی اور پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولیات سے محروم ہیں۔جبکے اٹھارہ سے بیس گھنٹے تویل لوڈشیڈٖنگ کر کے شہریوں کو زہنی مرض میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔جو کہ انتہائی ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے۔اوستہ محمد شہر بلوچستان کا صنعتی اور گرین بیلٹ کا اعزاز رکھتا ہے۔اور سالانہ کروڑو ں روپے ٹیکس کی مد میں قومی خزانہ کو ریونیو ادا کی جاتی ہے۔اس کے باوجود اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔