کاشتکار کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 3 مئی 2018 12:11

بوریوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) کاشتکار کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں ۔کپاس کی کاشت کے لیے سفارش کردہ اقسام کا میعاری ،تندرست ،خالص اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کرنا چاہیے ۔تصدیق شدہ میعاری بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

کپاس کی بوائی سے قبل بیج کو مناسب کیڑے مارزہر لگانا بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں فصل ابتداء میں تقریباًً ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بوریوالہ محمد اسماعیل وٹو نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں اور کپاس کے کھیتوں کے کناروں کو صاف ستھرا رکھیں۔ان موقع پر زراعت آفیسر میاں آصف عزیز ،چوہدری نواز احمد، رانا محمد طارق حسین کے علاوہ کاشتکاروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :