چین کے موسمیاتی مصنوعی سیارے ’’فن یون فور اے‘‘ کی مواصلاتی سروس کا آغاز

جمعرات 3 مئی 2018 12:11

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) چین کی جانب سے خلا میں چھوڑے گئے موسمیاتی مصنوعی سیارے فن یون فور اے کی مواصلاتی سروس کا آغاز ہو گیا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ سیارہ دسمبر 2016ء میں خلا میں چھوڑا گیا ہے۔اب تک چین نے 16 موسمیاتی مصنوعی سیارے لانچ کئے ہیں۔ چین کی جانب سے خلا میں چھوڑے گئے یہ موسمیاتی سیارے اس وقت بین الاقوامی موسمیاتی تنظیم کی عالمی موسمیاتی خدمات کے نظام کا ایک حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ سیارے قدرتی آفات کی نگرانی اور پیش گوئی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ نظام ستر ملکوں کی2500صارف اداروں کے لئے متعلقہ موسمیاتی سروس فراہم کر رہا ہے۔چینی موسمیاتی بیورو کے عوامی سروس کے دفتر کے سربراہ جانگ زو چانگ نے بتایا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک عالمی موسمیاتی تنظیم کے ذریعے چین کے مذکورہ سیاروں کی جانب سے قدرتی آفات کی نگرانی اور دیگر متعلقہ معلومات کے حوالے سے خدمات کی فراہمی کی درخواست کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :