بھارت زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا پانچواں ملک بن گیا

بھارت کے دفاعی اخراجات ساڑھے پانچ فیصد اضافے کیساتھ 64 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے،انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

جمعرات 3 مئی 2018 12:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بتایاکہ 2017 میں بھارت کے دفاعی اخراجات ساڑھے پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 64 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے اور وہ فرانس کو پیچھے چھوڑ کر بھاری دفاعی اخراجات والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا610ارب ڈالرز کے دفاعی اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے جس کے دفاعی اخراجات 228 ارب ڈالرز ہیں۔سعودی عرب تیسرااور روس چوتھا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا ملک ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے دفاعی اخراجات کا 63 فیصد تنخواہوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔