2015میں ٹرمپ نے اپنا ہیلتھ لیٹر خود لکھوایا تھا،امریکی ڈاکٹر کا انکشاف

ْٹرمپ کا حال ہی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے، جس میں تمام تر نتائج مثبت آئے،ڈاکٹر بورنسٹین

جمعرات 3 مئی 2018 12:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) 2015میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تصدیق شدہ ہیلتھ لیٹر میں لکھا گیا تھا کہ ان کی جسمانی طاقت اور عزم غیر معمولی ہیں۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ نے یہ خصوصی فقرے خود لکھوائے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ڈاکٹر ہارولڈ بورنسٹین نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق لیٹر میں جو کچھ لکھا گیا تھاوہ انہوں نے خود بول کر لکھوایا تھا۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ اس وجہ سے بھی اہم ہے کہ صدارتی امیدوار کی صحت سے متعلق کسی معتبر ڈاکٹر کا ایک تصدیق شدہ خط جمع کروانے کے بعد ہی کسی شخص کو صدارتی امیدوار بننے کی اجازت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بورنسٹین کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نے مکمل لیٹر خود لکھوایا تھا۔ وہ میں نے نہیں لکھا تھا۔2015میں جاری کیے جانے والے ہیلتھ لیٹر میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آج تک کے تمام صدور میں سے ٹرمپ سب سے صحت مند شخص ہیں۔ ڈاکٹر بورنسٹین کے دستخط والے خط میں لکھا گیا تھاٹرمپ کا حال ہی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے، جس میں تمام تر نتائج مثبت آئے ہیں۔ ان کا بلڈ پریشر 110/65 ہے اور لیبارٹری کے نتائج حیران کن ہیں۔ ان کی جسمانی طاقت اور عزم غیر معمولی ہیں۔

متعلقہ عنوان :