جموں خطے میں دانستہ طور پر فرقہ پرستی کی ہوا کھڑی کی جارہی ہے ‘ کشمیر اکنامک لائنس

آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے واقعے کو معمولی قرار دینے کا کٹھ پتلی نائب وزیر اعلیٰ کا بیان فرقہ پرستی اور متعصبانہ سوچ کا عکاس ہے 47 سے اب تک کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ہوا ہے کٹھوعہ کا المناک واقعہ اس سیاہ کتاب میں ایک اور مذموم بات کا اضافہ ہے

جمعرات 3 مئی 2018 12:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ’ کشمیر اکنامک الائنس‘‘ کٹھوعہ میں کم عمر بچی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے واقعے کو معمولی قرار دینے کے نائب کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کیوندر گپتا بیان کو فرقہ پرستی اور متعصبانہ سوچ کا عکاس قرار دیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صنعت کاروں، تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور ٹھکیداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’کشمیر اکنامک الائنس‘‘ کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1947 سے اب تک کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ہوا ہے کٹھوعہ کا المناک واقعہ اس سیاہ کتاب میں ایک اور مذموم بات کا اضافہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس المناک واقعے کو مذہب اور سیاست سے ہٹ کر انسانیت کی نظروں سے دیکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

کشمیر اکناک الائنس کے نائب چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کٹھ پتلی نائب وزیر اعلیٰ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر نائب وزیر اعلیٰ کو اس بیان پر عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تو کشمیر اکنامک الائنس سرینگر میں سیکریٹریٹ تک مارچ کر کے کیوندر گپتا کو سیکریٹریٹ میں داخل نہیں ہونے دے گی۔انہوںنے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کٹھوعہ میں طالب علم لیاقت علی کو چھرا گونپ کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطے میں دانستہ طور پر فرقہ پرستی کی ہوا کھڑی کی جارہی ہے ۔