لندن میں یہودیوں کی سالانہ تقریب کے دوران دھماکا، 30 افراد زخمی

جمعرات مئی 12:43

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں یہودیوں کی سالانہ تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجہ میں کم و بیش 30 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب لندن کے شمالی حصے میں بدھ کی رات گئے جاری تھی اور لاگ بائومر نامی تقریب کی روایت کے مطابق شرکاء لکڑیوں سے جلائی گئی آگ میں موبائل فون پھینک رہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں 10 افراد آگ سے جھلس گئے اور باقی 20 بھگدڑ کی وجہ سے زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :