پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پرسوں اسلام آباد میں ہوگا

جمعرات 3 مئی 2018 12:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پرسوں ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ اجلاس میں سالانہ رپوٹ پیش کر نے علاوہ آئندہ کی ملکی اور غیرملکی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تمام منسلک ایسوسی ایشنز اور محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :