قومی انٹر سکول چیمپئن شپ 14 مئی سے شروع ہوگی

جمعرات 3 مئی 2018 12:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بیس بال بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے تعاون سے قومی انٹر سکول چیمپئن شپ 14 مئی سے عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید کریں گے۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں مختلف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میسیج گرامر سکول ازمیر ٹاؤن، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز، الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس، فکرِ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ، ڈویڑنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن اور کریسنٹ پبلک سکول شادمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی مزید ٹیمیں 10 مئی تک اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ دو روز ٹک جاری رہے گا اور ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن لاہو رہوں گے جو کہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کریں گے۔

سید فخر علی شاہ جوکہ بحریہ ٹاؤن لاہور کے سپورٹس ونگ کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے بتایا کہ فیڈریشن ایونٹ میں حصہ لینے والے سکولز کی ٹیموں کو بیس بال کا سامان اور کوچ مہیا کررہی ہے۔ چیمپئن شپ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستان کی یوتھ ٹیموں نے انڈر 12 چیمپئن شپ تائیوان اور انڈر 18چیمپئن شپ جاپان میں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :