نیٹ بال چیمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 3 مئی 2018 12:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں ہوں گے ۔