Live Updates

جلسے کے باعث ہونے والے نقصان پر پی ٹی آئی کو 23 لاکھ 80 ہزار روپے جُرمانہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 12:30

جلسے کے باعث ہونے والے نقصان پر پی ٹی آئی کو 23 لاکھ 80 ہزار روپے جُرمانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) : پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو مینار پاکستان میں ایک تاریخی جلسہ کیا اور اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ عمران خان کے اس کامیاب جلسے کے بعد نئے پاکستان کے معماروں کو پی ایچ اے حکام کی جانب سے 23 لاکھ اور 80 ہزار روپے جُرمانے کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے حکام کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں 29 اپریل کو جلسہ کے دوران پارک کی املاک کو نقصان پہنچنے کی مد میں پی ٹی آئی کو جُرمانے کا نوٹس بھیجا جائے گا۔ پارک میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پی ایچ اے حکام نے بتایا کہ پارک میں پودوں کو پہنچنے والے نقصان کی مد میں پی ٹی آئی کو 2 لاکھ 40 ہزار روپے جُرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات