امریکی فوجی مال بردارطیارہ گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک

جمعرات مئی 12:44

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) امریکی فوج کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں عملہ کے 5 ارکان سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی۔130 ہرکولیس کارگو طیارہ جس کا تعلق پیورٹو ریکو ایئر نیشنل گارڈ سے تھا سوانا ایئر پورٹ کے قریب دوران پرواز آگ لگ جانے کے بعد زمین پر گر گیا۔

(جاری ہے)

پیورٹو ریکو ایئر نیشنل گارڈ کے ترجمان میجر پال ڈاہلن نے بتایا کے طیارے میں عملہ کے علاوہ سوار 4 افراد بھی فوجی اہلکار تھے۔انہوں نے بتایا کہ طیارہ 50 سال پرانا تھا اور اس مینٹی نینس کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق ان کو حادثہ بارے بریفنگ بھی دی گئی ہے۔