چارسدہ ، پلاسٹک شاپنگ بیگزکی فروخت پابندی

جمعرات 3 مئی 2018 12:44

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے پلاسٹک شاپنگ بیگز کی فروخت پر دفعہ 144سی آر پی سی کے تحت پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرنے اور آلودگی پھیلانے کے باعث پولی تھین بیگز بنانے اور فروخت پر دفعہ 144سی آرسی پی کے تحت ایک مہینے کے لئے پابندی لگادی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر دفعہ 188پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی۔