ویمن یونیورسٹی نے بی اے ،بی ایس سی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

جمعرات 3 مئی 2018 12:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء)شعبہ امتحانات شہیدبے نظیربھٹووییمن یونیورسٹی پشاورکے زیراہتمام 18مئی سے شروع ہونے والے بی اے اوربی ایس سی امتحان 2018ء کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کنٹرولرامتحانات کے مطابق تمام متعلقہ کالجز کورول نمبرزارسال کردیئے گئے ہیں تاہم 10مئی تک رول نمبرنہ ملنے کی صورت میں ڈوپلیکٹ نمبرزکیلئے مروجہ طریقہ کارکے تحت رابطہ کیاجاسکتاہے۔