کھیل نوجوان نسل کی صحت کیلئے ضروری ہے،عالم شنواری

جمعرات 3 مئی 2018 12:46

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈی آئی جی مردان محمدعالم خان شنواری نے کہاہے کہ کھیل نوجوان نسل کی ذہنی نشوونما اورصحت کیلئے ضروری ہے ،اس سے نہ صرف نوجوان میں مقابلے کی فضاء پروان چڑھتی ہے بلکہ ہم اپنے تہذیب ،ثقافت اورروایات کوبھی زندہ رکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے غونڈوشموزئی میں صوبائی یوسفزئی امن مخہ (تیراندازی)ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی جمشیدمہمنداورممتازصحافی رحیم یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔