ْگلوکارہ فرحانہ ارشد نے ملتان کے نجی ویمن کالج میں اپنی خوبصورت گلوکاری سے سماں باندھ دیا

جمعرات 3 مئی 2018 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) گلوکارہ فرحانہ ارشد نے ملتان کے نجی ویمن کالج میں اپنی خوبصورت گلوکاری سے سماں باندھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فرحانہ ارشد نے ملتان کے نجی ویمن کالج میں ہونے والی میوزیکل نائٹ میں پرفارم کیا۔ انہوں نے اپنے اور ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے سنا کر شرکاء پر سحر طاری کردیا ۔ فرحانہ ارشد نے مسلسل دو گھنٹے تک اردو اور پنجابی زبان میں گانے پیش کر کے کالج کی طالبات سے بھرپور داد حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :