مزاحیہ اداکار نواز انجم کی صاحبزادے کے ہمراہ پی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت

جمعرات مئی 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) فنکار باپ بیٹے نے پی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے مزاحیہ اداکار نواز انجم اور انکے صاحبزادے گلوکار احمد نواز نے پی ٹی وی کے مارننگ شو ’’ مارننگ ود جگن ‘‘ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزبان جگن کاظم نے نواز انجم اور انکے صاحبزادے سے انکی فنی زندگی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے ۔شو کے دوران نواز انجم نے اپنی برجستہ جملے بازی کا مظاہرہ کیا ۔جبکہ انکے صاحبزادے احمد نواز نے اپنی البم کا مقبول گانا سنایا۔ علاوہ ازیں مارننگ شو میں ٹی وی میزبان و اداکارہ ناجیہ بیگ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :