آم کی فصل انتہائی نازک مرحلہ میں داخل، پھل کی مکھی کے بروقت انسداد سے پیداوار اور معیار کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے ،محکمہ زراعت پنجاب

جمعرات 3 مئی 2018 12:49

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ آم کے پھل کی مکھی کے بروقت انسداد کویقینی بنائیںکیونکہ یہ پھل کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ اس کا حملہ آم کی تمام اقسام پر ہوتا ہے جو ماہ اگست تک جاری رہتا ہے۔ پھل کی مکھی کے حملہ سے آم کی پیداوار اور کوالٹی دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

باغبانوں کوپھل کی مکھی کی پہچان، نقصان اور طریقہ انسداد بارے معلومات ہونا ضروری ہیں تاکہ اس کا بروقت انسداد کیا جا سکے ۔ زرعی ماہرین نے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ اس کے انسداد کے لیے نر مکھی کا انہدام ، مادہ مکھی کے لیے لحمیاتی کُچلاور ،گندے پھل کوبروقت ضائع کریں۔ نر مکھی کو پکڑنے کے لیے میتھائل یوجینال کے کیپسولز استعمال کیے جائیں۔میتھائل یوجینال 10 حصے اور میلاتھیان زہر1 حصہ ملا کر ایک بالٹی میں محلول تیارکیا جائے ۔ مربع شکل کے پلائی وڈ بلاکس کواس تیار شدہ محلول میں 24 سے 48گھنٹوں تک بھگو کر آم کے باغات میں لگایا جائے ۔آم کے باغات میں مئی سے اگست تک 2بلاکس فی ایکڑ کے حساب سے لگائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :