گندم اور کپاس کے کاشتکار وںکو موسمی پیش گوئی سے باخبر رہنے کی ہدایت ، کپاس کی پٹڑیوں پر کاشت کو ترجیح دیں،محکمہ زراعت پنجاب

جمعرات 3 مئی 2018 12:49

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم اور کپاس کے کاشتکاروںکوموسمی پیش گوئی سے باخبر رہنے کی ہدایت کردی،انہوںنے کہاکہ اس وقت پنجاب میں گندم کی کٹائی ، گہائی اور سنبھال آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے ،اس کے علاوہ کپاس کاشت کے مرکزی علاقوں میں کپاس کی بوائی بھی شروع ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ گندم کی کٹائی و سنبھال اور کپاس کی بوائی کے مرحلہ پرریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی بند کردیں اورگندم کی کٹائی ریپر یا کمبائن ہارویسٹر سے کریںتاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے اور بارش کی صورت میں پیداوار متاثر نہ ہو، کاشتکار ماہرین کی مشاورت سے کپاس کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں اور موسمی تبدیلیوں کے ناموافق اثرات پر قابو پا نے کے لیے کپاس کی پٹڑیوں پر کاشت کو ترجیح دیں ۔کپاس کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں اورمنظور شدہ اقسام کا بر اترا ہوا بیج استعمال کریں ۔بیج کو دوائی لگا کر کاشت کریں اور کپاس کے پودوں کی تعداد 23ہزار فی ایکڑ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :