سزا ہونے پر نوازشریف کو کہاں رکھا جائے؟ پنجاب حکومت نے مختلف آپشنزپر غور شروع کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 12:44

سزا ہونے پر نوازشریف کو کہاں رکھا جائے؟ پنجاب حکومت نے مختلف آپشنزپر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کی صورت میں ایس او پی پر کام شروع کردیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظرچند مقامات کوتیارکیا جا رہا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا، گورنرہاﺅس مری کے قریب واقع سرکاری گیسٹ ہاﺅس بھی ایک ممکنہ مقام ہے جہاں انہیں قید رکھا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

اسی گیسٹ ہاﺅس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی قید رکھا گیا تھا اس کے علاوہ دیگرہائی پروفائل سیاستدان بھی یہاں قیدرہے۔نوازشریف کی ممکنہ سزا کے پیش نظرگیسٹ ہاﺅس کو تیار کیا جارہا ہے۔ گیسٹ ہاﺅس کے 4 کمرے ہیں اوریہ بھی غالب امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کوبھی سزاہونے کی صورت میں اسی گیسٹ ہاﺅس میں رکھاجائے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سابق وزیراعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظراڈیالہ جیل کی اے کلاس بیرکوں کی صفائی ستھرائی ومرمتی کی جارہی ہے۔