صدر ٹرمپ کا دفاع کرنے والے ایک اور سرکردہ وکیل پیچھے ہٹ گئے،وائٹ ہائوس کی تصدیق

جمعرات 3 مئی 2018 13:13

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) روس کے حوالے سے چھان بین کے عمل میں امریکی صدر کا دفاع کرنے والے ایک اور سرکردہ وکیل ٹائی کًوب بھی اپنی ذمے داریوں سے دستبردار ہو گئے ۔ اس امر کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق کًوب کو ابھی مارچ کے مہینے میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی نمائندہ قانونی ٹیم اس وقت خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کے ساتھ اس بارے میں بات چیت میں مصروف ہے کہ آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ مبینہ رابطوں سے متعلق خود امریکی صدر سے بھی پوچھ گچھ کی جانا چاہیے۔ میولر کو یہ پتہ چلانا ہے کہ آیا روس 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہوا تھا۔