گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال، لیمن ایڈ اور صحت مند غذاکھانا ضروری ہے، جیکولین فرنینڈس

جمعرات 3 مئی 2018 13:17

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال، لیمن ایڈ اور اچھی اور متوازن غذاکھانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے روزانہ تقریباً ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوںجس سے میرے جسم میں نمی برقرار اور جلد تروتازہ رہتی ہے جبکہ گرمیوں کے دوران لیمن ایڈ کا استعمال میرا پسندیدہ مشروب ہے اور اب پودینہ اور ایلوویرا کے ساتھ لیمن ایڈ ان کی نئی دریافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تقریباً پورا سال سلاد کھاتی ہوں جس میں کھیرا، مولی، سیب اور انار شامل ہوتے ہی جبکہ گرمیوں میںہری پتے والی سبزیاں، تربوز سبجا سیڈزکا استعمال بے حد مفید ہے اور سبجا سیڈز فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کا استعمال جسم کی اضافی گرمی کو زائل کرتا ہے جسے آم کا ایک بائول اور پودینہ کے ساتھ مکس کر کے کھانا پسند ہے۔ جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔