اپنی فلم کے سکرپٹ پر کام کے باعث ’’کالا‘‘ کی ریلیز پر بھارت موجود نہیں ہوں گی، انجلی پٹیل

جمعرات 3 مئی 2018 13:17

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ انجلی پٹیل نے کہا ہے کہ اپنی فلم کے سکرپٹ پر کام کے باعث فلم ’’کالا‘‘ کی ریلیز کے موقع پر بھارت موجود نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انجلی پٹیل نے کہا ہے کہ انہوں نے جب تامل فلم ’’کالا ‘‘ کی عکسبندی کی تو انہیں تامل ناڈو، اس کی زبان، ثقافت اور کھانے بلکل نئے لگے اور اب فلم 7جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے تو وہ اس موقع پر بھارت میں موجود نہیں ہوں گی بلکہ کمبوڈیا میں ہوں گی کیونکہ وہ اپنی فلم کے سکرپٹ پر کام میں مصروف ہیں اور وہ آئندہ 6ماہ میں فلم کے مقامات کا حتمی فیصلہ اور اپنے ذاتی پلان کو ترتیب دیں گی۔

متعلقہ عنوان :